جنوبی پنجاب کے اکثر علاقوں میں تعلیم اور صحت سمیت بنیادی ضروریات زندگی تک میسر نہیں‘ سید وسیم اختر
ہفتہ 15 نومبر 2014 15:38
لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15نومبر 2014ء) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے حکمرانوں کی جانب سے جنوبی پنجاب کے عوام کو مسلسل نظر انداز کرنے کی پالیسی پر شدیدتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنے تمام ترقیاتی بجٹ کا رخ صرف ایک مخصوص شہر کی طرف موڑ کر پنجاب کو خوشحال بنانے کے دعوے کررہی ہے،جنوبی پنجاب کے اکثر علاقے ہنوز ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے ہیں اور وہاں تعلیم وصحت کے ساتھ ساتھ بنیادی ضروریات زندگی تک میسر نہیں، اگر ان علاقوں میں ترقیاتی کام اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہنگامی بنیادوں پر جاری رکھی جائیں تو وہاں کے باسیوں کی زندگی بھی آسان ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ درحقیقت جنوبی پنجاب کے عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔(جاری ہے)
جاگیردار،وڈیرے اور سرمایہ داروں نے عوام کویرغمال بنایاہواہے۔یہی وجہ ہے کہ آئے روزکوئی نہ کوئی ایساواقعہ رونماہوتارہتا ہے جس سے دور جاہلیت کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران سنجیدگی کامظاہرہ کرتے ہوئے وسائل کی تقسیم منصفانہ انداز میں کریں۔
ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزیدکہاکہ مسلم لیگ(ن)وسائل کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے۔یہ ان کا آئینی وقانونی حق ہے۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے کسانوں کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔فصلوں کے بہترین ریٹ اداکئے جائیں۔غیرمعیاری کھاد اور کیڑے مارادویات نے فی ایکڑپیداوار پر نمایاں اثر ڈالا ہے حکومت چند رپوں کی خاطر ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی جلد عمل میں لائے۔مزید قومی خبریں
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.