سیکیورٹی خدشات، پیپلز پارٹی کو برطانیہ میں بھی جلسے کی اجازت نہ ملی
ہفتہ 15 نومبر 2014 16:58
برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر 2014ء) سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان پیپلز پارٹی کو برطانیہ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے جلسے میں شرکت کیلئے آنے والے شرکاءکو واپس بھیج دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے برمنگھم میں جلسے کا انعقاد کیا جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے خطاب کرنا تھا تاہم پولیس نے سیکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے اور ہال کے دروازے بند کر کے شرکاءکو واپس روانہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی ایک ماہ سے جلسے کی تیاری میں مصروف تھی تاہم انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر پیپلز پارٹی اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد جلسے کی جگہ پر موجود ہے۔ واضح رہے کہ 2013ءکے عام انتخابات سے پہلے بھی پاکستان پیپلز پارٹی سیکیورٹی خدشات کے باعث جلسے نہ کر سکی تھی تاہم دوسری پارٹیاں جن میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف شامل ہیں، نے بھرپور انتخابی مہم چلائی تھی اور شہر شہر جلسوں کا انعقاد کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.