دوستانہ کرکٹ میچ، افغانستان نے پاکستان کو شکست دے دی
ہفتہ 15 نومبر 2014 18:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2014ء) افغانستان اے نے ایک کرکٹ میچ میں پاکستان اے کو 54 رنز سے شکست دے دی۔اسلام آباد کے شالیمار گراﺅنڈ میں کھیلا گیا دوستانہ میچ پہلے بیس بیس اوورز تک تھا تاہم بعد میں اسے پندرہ اوورز فی اننگ تک محدود کردیا گیا جس میں افغان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 154 رنز بنائے جبکہ میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں سو رنز ہی بناسکی۔
یہ نتیجہ پاکستان اے ٹیم میں عمر گل، ناصر جمشید، محمد عرفان اور صہیب مقصود سمیت دیگر ٹیسٹ اور ون ڈے اسٹارز کو دیکھتےہوئے اپ سیٹ ہی قرار دیا جاسکتا ہے۔عمر گل جو قومی ٹیم میں واپسی کی کوشش میں مصروف ہیں اور رواں برس اپریل میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد سے کوئی میچ کھیل نہیں پائے ہیں ، مکمل طور پر آﺅٹ آف فارم نظر آئے اور ان کے تین اوورز میں افغان بلے بازوں نے تیس رنز اسکور کرڈالے۔(جاری ہے)
کرکٹ ڈپلومیسی
یہ میچ پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کے تحت ہوا تھا جسے دیکھنے کے لیے پاکستانی وزیراعظم میاں نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی بھی اسٹیڈیم آئے، جن کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر سیفران عبدالقادری بلوچ کے ساتھ چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور نجم سیٹھی بھی تھے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.