لاہور : اسکول میں 5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ٹیچر سمیت 5 افراد گرفتار

پیر 17 نومبر 2014 19:51

لاہور : اسکول میں 5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، ٹیچر سمیت 5 افراد گرفتار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر۔2014ء) لاہور کے اسکول میں 5 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، پولیس نے 5 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا، صوبائی وزیر انسانی حقوق نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

لاہور میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کا واقعہ اسلام پورہ کے اسکول میں پیش آیا، پولیس نے اطلاع ملنے پر اسکول ٹیچر، چوکیدار سمیت 5 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو طبی معائنے کیلئے اسپتال بھجوادیا گیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب وزیر انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔

متعلقہ عنوان :