عامر کی واپسی سے ٹیم 'وائرس' کا شکار ہو گی، رمیز راجا ،
دنیا عامر کی واپسی کیلئے اتنی بے صبر کیوں ہے؟ مختلف وجوہات کی بناء پر عامر کی واپسی کا عمل تیز کرنے والے کرکٹ کے کرتا دھرتاوٴں کو فکسنگ کی وجہ سے دھوکے اور چیٹنگ کی تفمر نہیں سہنا پڑی ہے،موجودہ ٹیم کے کھلاڑیوں سے پوچھا جانا چاہیئے کہ آیا وہ عامر کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں؟' کوئی پاکستانی کھلاڑیوں سے پوچھے کہ کیا وہ عامر کی واپسی چاہتے بھی ہیں یا نہیں،عامر کے حق میں کہا جاتا ہے کہ وہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اور کم عمری کی وجہ سے انہوں نے معصومیت میں خراب فیصلے کیے۔''اگر ایسا ہی ہے پاکستان میں لاکھوں نوجوان موجود ہیں جنہوں نے زندگی میں سخت حالات دیکھے اور جن کا بچپن خوشگوار نہیں رہا ،سابق کپتان کا اپنے کالم میں اظہار خیال
بدھ 19 نومبر 2014 22:37
دبئی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء ) پاکستان کے سابق کرکٹر اور مبصر رمیز راجا نے محمد عامر کی واپسی کیلئے کوشش کرنے والی لابی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عامر کی واپسی سے ٹیم 'وائرس' کا شکار ہو سکتی ہے۔عامر، سابق کپتان سلمان بٹ اور محمد آصف 2010 میں انگلینڈ دورے کے دوران سپاٹ فکسنگ ثابت ہونے پر پابندی کا شکار ہو گئے تھے۔
رواں مہینے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر اپنے انسداد کرپشن کوڈ میں ترامیم کی تھیں جس کے بعد تمام ایسے کھلاڑی جن کی پابندی ختم ہونے میں کچھ مہینے باقی ہوں، ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنے کے اہل ہوں گے۔پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ وہ رواں مہینے عامر کے حق میں آئی سی سی سے باضابطہ اپیل کریں گے۔اپیل کا فیصلہ آئی سی سی کی جنوری میں اگلی میٹنگ میں سامنے آئے گا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.