غیر ضروری جگہوں پر تعینات 800 پولیس گن مینوں کوواپس بلا کرپولیس اسٹیشنوں میں تعینات کردیا گیا
بدھ 19 نومبر 2014 23:20
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء ) صوبائی وزیر داخلہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ نے کہا کہ پولیس کی تمام گاڑیوں میں پی آئی ٹی بی کے ذریعے ٹریکنگ سسٹم لگایا جائے گا جو ایمر جنسی کال سروس 15 کے ساتھ منسلک ہو گاجس سے کسی قسم کی نا گہانی صورتحال سے زیادہ بہتری کے ساتھ نمٹا جا سکے گا ۔ یہاں سول سیکرٹریٹ میں امن وامان اورپولیسنگ کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا کہ پولیس سے متعلق تمام عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے کیونکہ پولیس اور عوام کے باہمی رشتے اور تعلق کو مضبوط کرکے ہی مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا کہ غیر ضروری جگہوں پر تعینات800 پولیس گن مینوں کو واپس بلا کر انہیں پولیس اسٹیشنوں میں تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ مزید پولیس کانسٹیبلوں کو بھی واپس بلایا جارہا ہے۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق پولیس کو صحیح معنوں میں عوام کا خادم بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پولیس کو پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی اور پولیس کو تمام ضروری سامان، آلات، ہتھیاروں اور حفاظتی لباس سے لیس کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر صوبائی دارالحکومت کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر نائٹ ویژن کیمرے لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لاہور شہر میں پولیس کے نظام کو تین اضلاع میں تقسیم کرنے کے منصوبے پر بھی غور کیا جارہا ہے جس سے گورننس میں نمایاں بہتری آئے گی۔کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا کہ زندگی کے کسی بھی شعبہ سے وابستہ افرادکے کسی بھی مسئلے پر احتجاج کرنے کی صورت میں متعلقہ وزیر اور سیکرٹری کو حرکت میں آنا ہو گا جبکہ پولیس اس ضمن میں صرف معاون کا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے84 پولیس اسٹیشنوں کی عمارتوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کے منصوبے پر بھی جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشنوں پر پی آئی ٹی بی کے نمائندے تعینات کرئے جارہے ہیں جو کمپیوٹر پر آنے والے شخص کی شکایت نوٹ کریں گے اور ان شکایات کے حوالے سے روز شام کو متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او درج کئے جانے شکایات کی روشنی میں باہمی میٹنگز کرکے اس کا ازالہ کریں گے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پولیس اسٹیشنوں کے متعلقہ علاقوں میں گشت کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے فول پروف حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے جس پر جلد عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔اجلاس میں کیپٹیل پولیس آفیسر امین وینس ،ڈی آئی جی آپریشن اور دیگر اعلی پولیس افسران بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.