عمران خان کے الزامات ‘ نواز شریف نے کبھی عمران خان کی ذاتی زندگی پر کوئی رائے نہیں دی ‘ وزیر اطلاعات پرویز رشید
جمعرات 20 نومبر 2014 13:48
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے روزانہ شریف برادران کی کردار کشی کی جاتی ہے ‘ وزیر اعظم نے کبھی عمران خان کی ذاتی زندگی پر کوئی رائے نہیں دی ‘ ریاستی اداروں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ایک انٹرویو میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان کی جانب سے روزانہ شریف برادران کی کردار کشی کی جاتی ہے وزیر اعظم نے آ ج تک نہ تو کبھی اس پر جواب دیا اور نہ ہی کبھی عمران خان کی ذاتی زندگی پر کوئی رائے دی مگر اس کے باوجود تحریک انصاف کے سربراہ کی جانب سے شریف برادران پر الزامات کا سلسلہ افسوسناک ہے۔
پرویز رشید نے کہاکہ شریف برادران کے اخلاق اور کردار کی تعریف تو ان کے مخالفین بھی کرتے ہیں اور میں اس بات کا گواہ ہوں کہ متعدد بار اکسائے جانے کے باوجود انہوں نے عمران خان کی ذاتی زندگی پر کبھی انگلی نہیں اٹھائی۔(جاری ہے)
وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ ریاستی اداروں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت تحریک انصاف پر اعتماد نہیں کرتی اور اگر ضروری ہوا تو مظاہرین کو مظاہروں سے رو ک دیا جائے گا کیونکہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک دونوں نے ماضی میں ریڈلائن عبور کرکے اپنے تحریری معاہدوں کی خلاف ورزی کی۔پرویز رشید نے کہا کہ اگر عوامی تحریک کے کارکن پی ٹی وی پر حملے میں ملوث نہیں تھے تو طاہر القادری نے واقعے کے بعد مبارکباد کیوں دی اور فتح کا نشان بنایا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دھرنوں کی ناکامی سے لاشوں کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لگائے ہوئے الزامات کی تحقیقات کیلئے قائم کیا گیا عدالتی کمیشن اس میں کوئی اور رکن شامل کرنے کے بارے میں فیصلہ کرے گا ۔حکومت کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے ججوں کے سوا کسی اور رکن کو کمیشن میں شامل کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.