سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا صحت ، تعلیم اور دیگر محکموں میں درپیش مسائل پر شدید تشویش کا اظہار
جمعرات 20 نومبر 2014 16:47
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد سے صحت ، تعلیم اور دیگر محکموں میں درپیش مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اٹھارویں ترمیم کی کچھ شقوں پر نظر ثانی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ کوئی کام حرف آخر نہیں ہوتا ، ترمیم کو ان کا مسئلہ نہ بنایا جائے ، سینیٹ اور قومی اسمبلی الگ الگ ترمیم پر نظر ثانی کیلئے کام کریں ، کمیٹی نے چاروں صوبوں سے 7 ویں این ایف سی ایوارڈ کی وصولی میں درپیش مسائل کی تمام تفصیلات طلب کرلی۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ بلوچستان اور سندھ کی صوبائی حکومتیں مردم شماری کے انعقاد کیلئے تیار نہیں ، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسنین پیرزادہ نے کمیٹی اجلاس میں اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت کے احکامات کوئی ادارہ نہیں مان رہا ، ڈیڑھ برس سے سی سی آئی کے سیکرٹریٹ کیلئے جگہ مانگ رہے ہیں لیکن نہیں دی جارہی ہے ، ایسا محسوس ہوتا ہے وزیراعظم طاقتور وزارت بننے کی وجہ سے اختیارات نہیں دے رہے ، اگر میں قابل اعتبار اور قابل نہیں تو کسی اور کو وزارت دی جائے ، کمیٹی نے کہا کہ اگر حکومت وزارت کو اختیارات نہیں دے سکتی تو اسے ختم کردے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
صدر زرداری پی ٹی آئی اور ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے، رانا تنویر حسین
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.