تھر انرجی کے گڑھ لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور خوشحالی کے نام سے پہچانا جائیگا ‘خواجہ آصف
جمعرات 20 نومبر 2014 17:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قحط اور بچوں کی ہلاکت کے باعث مشہور ہونے والا تھر انرجی کے گڑھ لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور خوشحالی کے نام سے پہچانا جائیگا۔اینگرو پاور کو 660 میگاواٹ کول پاور جنریشن کے لیے اظہار رضامندی کا لیٹر جاری کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا اینگرو کمپنی تھر میں کول پاور پلانٹ لگائے گی اس پراجیکٹ پر 960 ملین ڈالر لاگت آئے گی اور دسمبر 2017 میں جنریشن شروع ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ قحط اور بچوں کی ہلاکت کے باعث مشہور ہونے والا تھر اب انرجی کے گڑھ ، لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور خوشحالی کے نام سے پہچانا جائے گا۔ خواجہ آصف نے کہاکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کم ہوئی ہے۔(جاری ہے)
وزیر پانی وبجلی نے کہاکہ رینٹل پاور پلانٹس کو بطور آئی پی پیز بجلی پیدا کرنے کی ای سی سی سے منظوری لی۔ رینٹل پلانٹس کو نیب سے کلیئرنس لینا لازمی ہو گی۔
وزیر پانی وبلی نے کہاکہ منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ہی تھر توانائی کا مرکز بن جائے گا اور وہاں نوکری کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق پہلے مرحلے میں کول مائننگ کی جائے گی اور 38 لاکھ ٹن کوئلے سے سالانہ 660 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہو گی بعد میں اس کی استعداد 65 لاکھ ٹن سالانہ کوئلے کے ذریعے 1300 میگاواٹ تک بڑھائے گی۔دوسرے مرحلے میں ایک کروڑ 35 لاکھ ٹن اور ایک کروڑ 95 لاکھ ٹن کوئلے سے 2400 میگاواٹ اور 3600 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔تھر میں کوئلے کے ذخائر کا اندازہ 175 ارب ٹن ہے جو سعودی عرب اور ایران کے تیل کے مجموعی ذخائر کے برابر ہے اور اس سے 200 سال کے لئے ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا ہو سکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.