ہمیں وسائل اور توانائیاں غیروں کے لئے نہیں اپنے خطے اور عوام کے لئے استعمال کرنی چاہئیں،پاکستان تاجکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے،پاکستان کی خارجہ پالیسی میں تاجکستان کو خاص مقام حاصل ہے،پاکستان پڑوسیوں خاص طور پر اسلامی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے، کاسا 1000 معاہدہ پاکستان، افغانستان اور تاجکستان سمیت پورے خطے کے مفاد میں ہے، منصوبے پر جلد کام شروع ہوجائے گا
صدر ممنون حسین کی تاجکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں گفتگو
جمعہ 21 نومبر 2014 14:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ ہمیں وسائل اور توانائیاں غیروں کے لئے نہیں اپنے خطے اور عوام کے لئے استعمال کرنی چاہئیں،پاکستان تاجکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،پاکستان کی خارجہ پالیسی میں تاجکستان کو خاص مقام حاصل ہے،پاکستان پڑوسیوں خاص طور پر اسلامی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے، کاسا 1000 معاہدہ پاکستان، افغانستان اور تاجکستان سمیت پورے خطے کے مفاد میں ہے، منصوبے پر جلد کام شروع ہوجائے گا، ہمیں وسائل اور توانائیاں غیروں کے لئے نہیں اپنے خطے اور عوام کے لئے استعمال کرنی چاہئیں۔
جمعہ کوصدر ممنون حسین سے تاجکستان کے وزیر خارجہ اسلوف سراج الدین نے ایوان صدر ا میں ملاقات کی۔(جاری ہے)
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی میں تاجکستان کو خاص مقام حاصل ہے۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان پڑوسیوں خاص طور پر اسلامی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے، صدر مملکت نے کہا کہ کاسا 1000 معاہدہ پاکستان، افغانستان اور تاجکستان سمیت پورے خطے کے مفاد میں ہے۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ اس منصوبے پر جلد کام شروع ہوجائے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں وسائل اور توانائیاں غیروں کے لئے نہیں اپنے خطے اور عوام کے لئے استعمال کرنی چاہئیں۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے تاجکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تاجکستان ٹرانسٹ ٹریڈ کے ذریعے پاکستان سے مزید تعاون کا خواہش مند ہے۔ صدر مملکت نے تاجکستان کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور کہا کہ ہم تاجک صدر کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔ ان کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ صدر مملکت نے اپنے تاجک ہم منصب کے لئے نیک خواہشات کا پیغام بھی بھجوایا۔ ملاقات کے دوران انفراسٹرکچر، روڈ لنک اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سلسلے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موٹروے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کرنے والی کار سوار خواتین کے خلاف مقدمہ درج
-
جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
-
جرمنی میں اسلامی قانون کے حامیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
-
معاشی بحران دن بہ دن سنگین ہوتا جا رہاہے،اعظم نذیر تارڑ
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.