داعش نے عراقی شہر رمادی پر حملہ کردیا، قبضے کی صورت میں انبار صوبے کے شہری علاقوں میں حکومتی کنٹرول ختم ہو جائیگا
ہفتہ 22 نومبر 2014 13:19
بغداد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) داعش نے عراقی شہر رمادی پر حملہ کر دیا ، شہر پر قبضے کی صورت میں انبار صوبے کے شہری علاقوں میں حکومتی کنٹرول مکمل ختم ہو جائیگا۔
(جاری ہے)
پولیس کے اعلیٰ عہدیدار کے مطابق داعش نے شمال، جنوب، مشرق مغرب چار اطراف سے اچانک حملہ کیا ، حملوں میں صوبائی کونسل کی عمارت اور ایک پولیس پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا، مارٹر حملے پوری رات جاری رہے ، ماضی کے برعکس مساجد نے حکومتی فورسز کے بجائے داعش کے خلاف لڑنے کی تلقین کی۔
ڈپٹی صوبائی کونسل چیف فلاح العیساوی نے کہا کہ فوجی، پولیس اور قبائلی جنگجو عسکریت پسندوں سے ایک علاقہ واپس لینے میں کامیاب رہے ہیں۔سیکورٹی اور طبی ذرائع کے مطابق حملوں کے نتیجے میں کم از کم 6افراد ہلاک ہوئے جن میں پولیس کرنل ماجد الفہدوی بھی شامل ہیں۔عیساوی کے مطابق لڑائی میں اب تک 12 عسکریت مارے جاچکے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.