پاکستان کو جعلی ادویات کی جنت بننے سے روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں،سالانہ 431ارب ڈالر کی جعلی ادویات سات لاکھ اموات کا سبب بنتی ہیں،ناقص قوانین جعلی ادویات بنانے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کافی ہیں
پاکستان اکانومی واچ کے صدر مرتضیٰ مغل کابیان
اتوار 23 نومبر 2014 17:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء ) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ پاکستان کو جعلی ادویہ کی جنت بننے سے روکنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بکنے والی ادویہ میں سے تیس سے چالیس فیصد جعلی ہیں اور جعلی ادویہ بنانے والے ممالک کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا نمبر تیرھواں ہے۔
عام پاکستانی صحت کے بجٹ کا 77فیصد ادویات کی خریداری پر خرچ کرتا ہے جس میں سے بڑی تعداد جعلی ادویات کی ہوتی ہے جن کی اکثریت کراچی،لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں بنائی جاتی ہے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دنیا میں مختلف ممالک میں سالانہ 431ارب ڈالر کی جعلی ادویات بنائی جاتی ہیں جن میں سرفہرست بھارت اور چین ہیں جبکہ جعلی ادویات امریکہ برامد کرنے والے ممالک میں پاکستان کا نمبر دسواں ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.