چین نے ہمالیہ کے دامن پر قائم ڈیم سے بجلی کی پیداوار شروع کردی

پیر 24 نومبر 2014 16:07

چین نے ہمالیہ کے دامن پر قائم ڈیم سے بجلی کی پیداوار شروع کردی

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) چین نے ہمالیہ کے دامن سے نکلنے والے دریاؤں پر قائم کئے گئے ڈیم سے بجلی کی پیداوار شروع کردی،تبتی سطح مرتفع پر اب تک بننے والے سب سے بلند ڈیم کے زنجمو ہائیڈرو پاور اسٹیشن کی تعمیر پر 9.6بلین یو آن ( 1.6 بلین ڈالر) کی لاگت آئی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ڈیم کے پہلے بجلی جنریٹنگ یونٹ نے کام شروع کردیا ہے جو کہ سطح سمندر سے 3300میٹر بلندی پر قائم کیا گیا ہے۔ مذکورہ ڈیم یارلنگ زنگ ہو پر قائم کیا گیا ہے جس کو دریائے براہما پترا بھی کہا جاتا ہے مذکورہ ڈیم کی تعمیر ابھی جاری ہے جو آئندہ سال مکمل ہو گی۔ اس ڈیم سے 510,000 کلو واٹ بجلی پیدا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :