اگلے سال کے شروع میں ایک بڑا فرانسیسی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا ، فرانسیسی سفیر ،
باہمی تجارت بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کو ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں، اعجاز اے ممتاز
پیر 24 نومبر 2014 19:18
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) فرانس کی سفیر مارٹین ڈورنس (Mrs. Martine Dorence)نے کہا ہے کہ اگلے سال کے شروع میں ایک بڑا فرانسیسی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا جس کا مقصد یہاں تجارت و سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لینا ہے۔ وہ لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کررہی تھیں۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر سید محمود غزنوی ،ایگزیکٹو کمیٹی اراکین اور فرانسیسی سفارتخانے کے ہیڈ آف اکنامک ڈیپارٹمنٹ ایرک نوئیٹاکس نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
فرانسیسی سفیر نے کہا کہ تجارتی وفد کا دورہ نہ صرف دونوں ممالک کے تجارتی و معاشی تعلقات کو مستحکم کرے گا بلکہ مشترکہ منصوبہ سازی کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بڑی فرانسیسی کمپنیاں پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے بہترین جگہ تصور کرتیں اور یہاں سرمایہ کاری کے لیے بے چین ہیں۔(جاری ہے)
بہت سی فرانسیسی کمپنیاں پہلے ہی پاکستان کے فارماسیوٹیکل، کیمیکلز، ٹیلی کمیونیکیشن ایکویپمنٹ، آئل مارکیٹنگ، ٹیکسٹائل اور فوڈ پراسیسنگ کے شعبوں میں کام کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فرانس پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز نے اپنے خطاب میں کہا کہ فرانس اْن ممالک میں سے ہے جوپاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرانس پاکستان کا اہم تجارتی حصے دار ہے اور اس کی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان کو جی ایس پی سٹیٹس ملنے کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوگا۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ دونوں ممالک میں بہت زیادہ پوٹینشل ہونے کے باوجود دوطرفہ تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر سے کم ہے لہذا باہمی تجارت بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کو ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ پاکستان کی فرانس کو برآمدات میں بیڈ لینن، ملبوسات، چاول، خام کپاس، فٹ ویئر، ہوزری آئٹمز اور کارپٹ وغیرہ جبکہ درآمدات میں ایئر کرافٹ پارٹس، ویکسین، پٹرولیم آئل اور الیکٹریکل اپلائنسز وغیرہ شامل ہیں۔ اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ فرانسیسی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پر آمادہ کرنے میں فرانسیسی سفارتخانہ اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
وفاقی وزیر تجارت کی زیرصدارت پاکستان کی برآمدی اور کاروباری شعبوں میں اہم مسائل کے حل کے لیے اہم اجلاس
-
لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 24 روپے کلو اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار، انڈکس 132.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 74663.98 پوائنٹس پربند
-
انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,900 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا
-
دی بینک آف پنجاب ، ایس ایم ای فنانس فورم میں شامل ہوگیا
-
شہرقائد میں 12سے 14گھنٹوں کی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، ایازمیمن
-
وزیراعظم شہبازشریف کا ناکام سرکاری ادارے فروخت کرنے کا اعلان خوش آئند ہے،میاں زاہد حسین
-
فیصل بینک نے ملتان میں اپنے رینجنل آفس اور فلیگ شپ برانچ کا افتتاح کردیا
-
ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں 24 روپے کلو اضافہ
-
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 17 روپے فی کلو کی کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.