بھارت:ریاست اڑیسہ میں پل کے نیچے سے 21 انسانی کھوپڑیاں برآمد
پیر 24 نومبر 2014 23:33
اڑیسہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) بھارت کی مشرقی ساحلی ریاست اڑیسہ میں پوری کونارک میرین ڈرائیو کے راستے میں ایک پل کے نیچے سے 21 انسانی کھوپڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کش بھدرا دریا پر لیایھیا کے مقام پر موجود پل کے نیچے ان انسانی یھوپڑیوں کے علاوہ تین بھینسوں کی یھوپڑیاں، بہت سی ہڈیاں، کچھ خشک پھول، سندور کی ڈبیا اور پوجا میں استعمال ہونے والی دوسری چیزیں ملی ہیں۔
ان تمام چیزوں کی ایک جگہ موجودگی سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ معاملہ جادو ٹونے کے لیے دی جانے والی قربانی کا بھی ہو سکتا ہے۔مقامی صحافی سندیپ ساہو کے مطابق پولیس نے ایک مقامی تانترک (جادو ٹونے کے ماہر) پدیا بابا کو حراست میں لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
مقامی پولیس افسر سوباس موہنتی نے بی بی سی کو بتایا: ’ہم نے تمام کھوپڑیوں کو جانچ کے لیے کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج ہسپتال میں قائم فورینسک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ میں بھیج دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا ’رپورٹ آنے کے بعد ہی ہم کسی نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے گزشتہ شام تک وہاں اس قسم کی کوئی چیز نہیں دیکھی تھی۔اس سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ کسی نے سنیچر کے روز دیر رات یہ چیزیں وہاں پہنچائی ہیں۔مقامی صحافی کے مطابق علاقے میں اس بارے میں طرح طرح کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.