تحریک انصاف کا جلسہ روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا جا ئے ، اسلام آباد ہائی کورٹ
منگل 25 نومبر 2014 12:28
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 30 نومبر کے جلسے کو روکنے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ ، ڈپٹی کمشنر و مجسٹریٹ وغیرہ سے رابطہ کرے ۔ منگل کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں راجہ کامران عباسی سمال انڈسٹریز آبپارہ مارکیٹ کے صدر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔
درخواست گزار کے وکیل سردار راشد محمود خان عدالت عالیہ میں پیش ہوئے ۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مارچ دھرنا جاری ہے اور انہوں نے دوبارہ ایک بڑا جلسہ کرنے کیلئے پورے ملک میں کال دے رکھی ہے ۔ فاضل وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پہلے بھی پاکستان تحریک انصاف اور پیٹ کے دھرنوں کی وجہ سے اسلام آباد کے تاجروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور اب بھی پی ٹی آئی ایک بہت بڑا جلسہ کررہی ہے جس سے نہ صرف تاجروں کا نقصان ہوگا بلکہ سکیورٹی کے بھی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ پی ٹی آئی اے کو جلسہ کرنے سے روکا جائے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.