شکارپور ضلع کی یوسی ہمایوں میں پولیو کا کیس ظاہر، محکمہ صحت میں کھلبلی

منگل 25 نومبر 2014 13:42

خانپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25نومبر 2014ء) شکارپور ضلع کی یوسی ہمایوں میں پولیو کا کیس ظاہر، محکمہ صحت میں کھلبلی،مذہبی افراد بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلاتے،جس کی وجہ پولیو کیسز سامنے آرہے ہیں ، ڈی ایچ او شکارپور، تفصیلات کے مطابق شکارپور ضلع کی یوسی ہمایوں کے گاؤں ہادی بخش بکھرانی میں چار ماہ کی معصوم بچی سمیرا بنت قادر بخش بکھرانی کو پولیو ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے، رابط کرنے پر ڈی ایچ او شکارپور منیر احمد جوکھیو نے بتا یا کہ بدقسمتی سے شکارپور ضلع میں بھی پولیو کیس منظر عام پر آیا ہے،معصوم بچی سمیر ا بکھرانی سمیت متعدد کیسز بھی شک کی بنیاد پر سامنے آئے،جن سے جزے (سیمپل ) لے کر اسلام آباد لیبارٹری بجھوائے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ چند مذہبی خیالات کے افراد بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلواتے ، اگر تعاون نہیں کیا گیا تو بہت سے پولیو کیسز سامنے آئے گیں، انہوں نے مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی پولیو مہم کو کامیاب کرانے اور موذی مرض کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں

متعلقہ عنوان :