ایکسائز پولیس روہڑی کی اہم کامیابی، ہزاروں لیٹر کچی شراب وصول کرنے والا اہم ملزم گرفتار
منگل 25 نومبر 2014 18:14
سکھر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) ایکسائز پولیس روہڑی کی اہم کامیابی، لاہور سے کراچی بھجوائی گئی ہزاروں لیٹر کچی شراب وصول کرنے والا اہم ملزم گرفتار، عدالت کی جانب سے گرفتار ملزم کو جیل بھجوانے کا حکم، کچی شراب کی اسمگلنگ میں ملوث 8افراد پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں، پنجاب اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے مزید 6ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے ایکسائز انسپکٹر نجیب الرحمٰن ڈومکی کی قیادت میں ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایکسائزپولیس روہڑی نے انسپکٹر نجیب الرحمٰن ڈومکی کی قیادت میں ایک ماہ کے دوران مختلف کاروائیوں میں لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں سے کراچی اسمگل کی جانے والی30ہزار لیٹر شراب برآمد کرچکی ہے، جبکہ اسی دوران 19اکتوبر کو لاہور سے کراچی اسمگل کی جانے والی14ہزار 4سو لیٹر شراب پکڑنے کے ساتھ ساتھ اسمگلنگ میں ملوث ٹرک اور ڈرائیور سمیت 8افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا، جس کے بعد مذکورہ ایکسائز انسپکٹر نے تحقیقات کے دائرے کو بڑھاتے ہوئے کراچی میں کچی شراب وصول کرنے والے گروہ کے اہم ملزم ظفر شیخ کو بھی گزشتہ روز ایک منظم کاروائی کے دوران کراچی سے گرفتار کرلیا تھا، جس کو فرسٹ سول جج روہڑی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے عدالت کے حکم پر مذکورہ ملزم کو جیل بھجوادیا گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، ویرفکیشنزکی مفت سہولت ختم ،ہزاروں کی فیس ادا کرنا ہوگی
-
مذاکرات ہوں گے تو سب کو بتائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف
-
لندن میں تلوار سے حملہ، پانچ افراد زخمی
-
رفح پر حملہ ہر حال میں کیا جائے گا، نیتن یاہو
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کا مداخلت نہ ہونے کا اعتراف
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران سرمایہ کاری کا کوئی معاہدہ نہ ہونے کا انکشاف
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.