بنگلہ دیش،1971کے جنگی جرائم میں ملوث10 مجرموں نے اپیل کا حق حاصل کرلیا،سپریم کورٹ نے 7مذہبی رہنماوں اور اور تین دیگر افراد کو سزائے موت کے خلاف اپیل کا حق دیدیا
منگل 25 نومبر 2014 20:24
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) بنگلہ دیش میں مبینہ جنگی جرائم کے الزام میں موت کی سزا پانے والے 10 شہریوں کو نے اپیل کا حق حاصل کر لیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلی قانونی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے سزائے موت پانے والوں کو اپیل کا حق دے دیا گیا ہے۔واضح رہے بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت میں 1971 کی جنگ کے حوالے سے ایک متنازع ٹربیونل نے مختلف سیاسی ومذہبی رہنماوں کو موت کی سزا سنائی جن میں ملک کی سب سے بڑی مذہبی پارٹی جماعت اسلامی کو سب سے زائد نشانہ بنایا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے 7مذہبی رہنماوں اور اور تین دیگر افراد کو سزائے موت کے خلاف اپیل کا حق دیا ہے۔دوسری جانب استغاثہ کا کہنا تھا کہ ان افراد کو اپیل حق حاصل نہیں ہے کیونکہ ان افراد کو خصوصی جنگی ٹربیونل نے سزا سنائی ۔(جاری ہے)
اٹارنی جنرل محبوب عالم نے میڈیا کو بتایا کہ ان تمام افراد کو سزا کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔یاد رہے کہ جنگی جرائم کے حوالے سے بنائے گئے ٹربیونل نے گزشتہ برس بھی جماعت اسلامی کے ایک رہنما کو پھانسی کی سزا سنائی تھی جس پر عملدرآمد بھی کیا جا چکا ہے اور عبدالقادر ملا کو 11 دسمبر 2013 کو پھانسی دے دی گئی تھی۔
شیخ حسینہ واجد کی سیکولر حکومت نے 2010 میں مذکورہ ٹریبونل تشکیل دیا تھا جو کہ اب تک 14 افراد کو پھانسی کی سزا سنا چکا ہے۔جماعت اسلامی کے 11 کارکنان کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ان میں جماعت اسلامی کے 5 اعلی حکام بھی شامل ہیں۔شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا دعوی ہے کہ مذکورہ ٹربیونل 1971 کی پاکستان کے خلاف جنگ دوران متاثر ہونے والے افراد کے زخم مندمل کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جبکہ متاثرہ جماعتوں کا کہنا ہے کہ ٹریبونل سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے تشکیل دیا گیا۔جماعت اسلامی کے رہنماوں اور کارکنوں کو موت کی سزا سنائے جانے کے بعد بنگلہ دیش بھر میں شدید احتجاج کیا گیا تھا۔وکیل صفائی تاج الاسلام کے مطابق سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ موت کی سزا پانے والے افراد تحریری سزا جاری ہونے کے 15 دن میں اپیل کا حق رکھتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.