وطن عزیز پاکستان کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے، خواجہ سلمان

منگل 25 نومبر 2014 20:24

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) تحریک پاکستان کے عظیم رہنماخواجہ ناظم الدین کے پوتے خواجہ سلمان نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے۔تحریک تحفظ دفاع پاکستان ملک میں رہنے والے ہر پنجابی ،سندھی ،بلوچ، پٹھان ،بنگالی ،مہاجر ،کشمیری، سرائیکی ، میمن، ہندو عیسائی سمیت تمام اقلیتوں کے علاوہ تمام محب وطن پاکستانیوں کو شمولیت کی دعوت دے رہی ہے ،عوام اپنی اپنی صلاحیتوں کی بناء پر اس تنظیم میں اپناکرداراداکریں ،انشاء اللہ ایک دن ملک سے کرپشن ،اقرباء پروری، مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کردیں گے یہ باتیں انہوں نے تحریک تحفظ دفاع پاکستان کے جنرل باڈی اجلاس سے نیوکراچی ایوب گوٹھ میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرتحریک تحفظ دفاع پاکستان کے چیئرمین سید نویدشاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے تحفظ اوردفاع کیلئے قیام پاکستان کے اصل مقاصدکواجاگرکرتے ہوئے اس پرعمل کرانے کے منشورپر عمل درآمدکرانے کے لئے میدان عمل میں آئے ہیں ہے ‘ہمارامقصدغریب ‘یتیم ‘بیوہ اوربے کسوں کی مددکرنا،تعلیم کے فروغ کیلئے مزیدتعلیمی اداروں کاقیام، معاشرے سے برائیوں کاخاتمہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے تحریک تحفظ پاکستان نے ممبرسازی مہم شروع کردی ہے ‘انہوں نے کہاہے کہ ہم ملک میں موجودوڈیروں ‘جاگیرداروں اورچودھریوں کی نام نہادریاستوں کاخاتمہ کرکے ملک میں اسلامی نظام کوعین قائداعظم اورعلامہ اقبال کے افکارکے مطابق رائج کریں گے اس کے لئے ملک کوصحیح معنوں میں فلاحی ریاست بنانے کیلئے جدوجہدکررہے ہیں ‘اجلاس سے چیئرمین نویدشاہ کے علاوہ وائس چیئرمین عبدالغنی ‘صدرصلاح الدین پیرزداہ ‘نائب صدرکراچی ڈویژن محمدیوسف بلوچ ودیگرعہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :