سندھی ثقافت کا دن روایتی انداز میں منایا جائیگا، شرمیلا فاروقی
منگل 25 نومبر 2014 23:34
کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے سیاحت و ثقافت شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی سندھی ثقافت کادن اپنے روایتی انداز میں منایاجائے گا ۔ اس دن سندھ کی ثقافت اور سندھ کی تاریخ کی مناسبت سے صوبہ بھر میں مختلف رنگا رنگ تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔
ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اپنی سندھی ثقافت دن کے حوالے سے منعقدہ محکمہ ثقافت کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ شرمیلا فاروقی نے کہا کہ سندھی ثقافت کا دن ایک تاریخ ساز دن کی اہمیت اختیار کرگیا ہے اور اس دن تمام سندھی اپنی روایات اور ثقافت کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے کے لئے مختلف شہروں میں تقاریب کا انعقاد کرتے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے شہر کراچی میں پریس کلب کراچی جبکہ حیدرآباد میں مہران آرٹس کونسل ‘ خیرپور میں آرٹس کونسل اور لاڑکانہ آرٹس کونسل میں رنگا رنگ تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے جہاں نامور گلوکار ‘ ادیب ‘ دانشور اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے جہاں انہیں سندھ کی ثقافت سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف سے نوازا جائے گا ۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 7 دسمبر کو تقاریب میں شرکت کریں اور سندھ کی تہذیب کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.