لاڑکانہ ،کاروکاری کی جہالت نے دو نوجوانوں کی زندگی کا دیا بجھا دیا
بدھ 26 نومبر 2014 18:26
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) کاروکاری کی جہالت نے دو نوجوانوں کی زندگی کا دیا بجھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے قریب گوٹھ علی محمد اہیر میں تیس سالہ نوجوان گلبہار ایری اور اس کا دوست چالیس سالہ امداد اہیر گدہ گاڑی پر محنت مزدوری کے لئے جارہے تھے تو ایک وحشی ملزم مومن مگسی نے بندوق سے فائرنگ کر کے دونوں کو بیدردی سے قتل کر دیااور بہرام تھانے پر اپنی گرفتاری پیش کی۔
اس موقع پرجنونی ملزم نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دونوں نوجوانوں کو کاروکاری کی بناء پر قتل کیا ہے، غیرت کے معاملے پر قتل کرنے والے ملزم سے جب یہ سوال کیا گیا کہ اگر دونوں نوجوان کارو تھے تو کاری کون ہے، انہوں نے اس سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔(جاری ہے)
دوسری جانب دونوں مقتول کے لواحقین نبی بخش ایری اورحاجی پٹھان اہیر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ظالم نے ہمارے ساتھ بڑا ظلم کیا ہے، دونوں مقتول محنت اور مزدوری کر کے اپنی زندگی بسر کرتے تھے، لیکن انہیں بے گناہ قتل کر کے ملزم قانون سے بچنے کے لئے کاروکاری کا ڈراما کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر دو نوجوانوں کو قتل کیا گیا ہے تو ملزم ہمیں اپنی کسی بیٹی ، بہن یا بیوی کی نعش بھی دکھائے، کاروکاری کا یہ اصول ہو تا ہے کہ اگر غیرت کے معاملے پر قتل کرنا ہو تو مرد اور عورت کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر انہیں موقع پر ہی قتل کیا جاتا ہے، دن دھاڑی کو دو نوجوانوں کو قتل کرنا یہ کونسی غیرت کا نام ہے۔
بہرام تھانے پر ملزم مومن مگسی پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
صدر زرداری پی ٹی آئی اور ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے، رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.