آسٹریلیا میں تیز ہواؤں ، شدید بارش اور ژالہ باری نے نظام زندگی درہم برہم کردیا

جمعہ 28 نومبر 2014 12:54

کینبرا(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 28نومبر 2014ء) آسٹریلیا میں تیز ہواؤں ، شدید بارش اور ژالہ باری نے نظام زندگی درہم برہم کردیا طوفان بادو باراں نے ریاست کوئنز لینڈ میں تباہی مچائی ، کئی علاقوں میں بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے،ڑالہ باری کے باعث عمارتوں اور گاڑیوں کونقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

تیز ہوائیں چلنے سے بجلی کے کھمبے اور درخت گر گئے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، برسبین شہر میں 67 ہزار شہری بجلی سے محروم ہوگئے، طوفان کے باعث ٹرین سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :