محمد حفیظ انوکھے ریکارڈ کے مالک بن گئے

جمعہ 28 نومبر 2014 14:32

محمد حفیظ انوکھے ریکارڈ کے مالک بن گئے

شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -28نومبر 2014ء )قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرمحمد حفیظ ٹیسٹ کرکٹ میں نروس 190کا دو مرتبہ شکار ہونے والے دوسرے اوپننگ بلے باز بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں نیوز ی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز جب محمد حفیظ 197کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئے تو یہ انکا 190سے 200رنز کے درمیان پوویلین واپس لوٹنے کا دوسرا موقع تھا ، اس سے قبل سری لنکا کے خلاف سنہالیز سپورٹس کلب کولمبو میں محمد حفیظ 196رنز بنانے کے بعد رنگنا ہیراتھ کی گیند پر بولڈ ہوئے تھے ۔

محمد حفیظ کے علاوہ سابق برطانوی اوپننگ بلے باز مارکس ٹریسکوتھک بھی دو مرتبہ نروس190کا شکار ہوچکے ہیں ۔ 38سالہ ٹریسکوتھک پاکستان کے خلاف 2005ء کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں 193اور بنگلہ دیش کے خلاف 2005ء کے لارڈز ٹیسٹ میں 194رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے تھے ۔