پنجاب یونیورسٹی کے عمران قتل کیس کی سماعت آج 29نومبر کو ہوگی

جمعہ 28 نومبر 2014 22:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28نومبر 2014ء) ایڈیشنل سیشن جج شاہ زیب کی عدالت میں پنجاب یونیورسٹی کے عمران قتل کیس کی سماعت آج 29نومبر کو ہوگی۔ گزشتہ سماعت پرعدالت نے اس میں ملوث ملزم جاوید سمیع کی بریت کی درخواست مستردکرتے ہوئے پولیس انسپکٹر غلام عابد،اسٹیٹ آفیسرپنجاب یونیورسٹی کمال گل،سیکورٹی آفیسرشوکت علی اور تھانہ فیصل ٹاوٴن کے سب انسپکٹر ظفربخاری کو طلب کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت میں ملزم جاوید سمیع کے وکیل نے موقف اختیارکیاتھاکہ ملزم قتل میں ملوث نہیں اسے استغاثہ میں ناجائز ملوث کیاگیا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ اس کو بری کرنے کا حکم دیا جائے جبکہ مقتول کے بھائی رمضان کے وکلاء نے کہا کہ ملزم نے دیگر ملزمان سے مل کراس کے بھائی کو غیرقانونی حراست میں رکھا اورتشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ ہلاک ہوگیا جس پرعدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بریت کی درخواست مستردکرتے ہوئے مذکورہ بالا احکامات جاری کررکھے ہیں۔