ن لیگ کی حکومت ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کررہے ہیں ،میر محمد عامر رند

ہفتہ 29 نومبر 2014 17:40

مچھ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 29نومبر 2014ء) پاکستان مسلم لیک )ن (بلوچستان کے صوبائی رہنماء و ایم پی اے کچھی ٹو میر محمد عامر رند نے کہا ہے کہ ن لیک کی حکومت ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کررہے ہیں بعض عناصر ملک کی ترقی وخوشحالی نہیں چاہتے جو غیروں کے ایماء پر ملکی معیشت کو نقصان اور ترقی کی راہ میں رکاؤٹ ڈال رہے ہیں عمران خان اور انکے دیگر حواریوں کا آئے روز ڈرامہ رچانا فطرت بن چکا ہے ان ڈرامہ بازیوں سے ن لیک کی حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گامگر ان سے ملکی معشیت کو نقصان پہنچ رہے ہیں عمران اور انکے دیگر حواری کس منہ سے عوام کی حقوق کا بات کررہے ہیں جن کے دھرنوں کیوجہ سے ملک کے کاروباری زندگی کو شدید نقصان پہنچا اور اربوں روپوں کا نقصان ہوچکا ہیں عمران عوام دشمنی کو ترک کرکے ڈرامہ بازیوں کو ختم کرے اور حکومت کو کام کرنے کیلئے چھوڑ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مچھ کے مقامی صحافی سے بات چیت کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ مسلم لیک ن پاکستانی عوام کی سب سے بڑی جماعت ہے جس کی واضح اندازہ وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے عمران خان کے ڈرامہ بازیاں ملک کی ترقی میں رکاؤٹ کے علاوہ اور کچھ نہیں میاں نواز شریف عوام کو ریلیف اور روزگار دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں جو بعض عناصر کو ہضم نہیں ہوپارہی ہے جو طرح طرح کے حربے استعمال کررہے ہیں عوام ان سازشی عناصر کو پہچان چکے ہیں اور انکے اصلی چہرے عوام کے سامنے واضح ہوچکے ہیں عوام نے انہیں مسترد کیا ہے آئے روز کے ڈرامہ بازیوں سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا مداری کو بند گلی میں دھکیل دیا گیا ہے اب انہیں فرار کے راستے بھی نہیں مل رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیک ن کے حکومت عوامی اعتماد کو کھبی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور عوام کی خدمات وترقی وخوشحالی کیلئے ہر قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :