پٹرول کی قیمت میں نو روپے چھیاسٹھ پیسے کمی کا اعلان
ہفتہ 29 نومبر 2014 19:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29نومبر۔2014ء)عالمی منڈی میں گراوٹ کے بعد اب ملک میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا گیا۔ پٹرول کی قیمت نو روپے چھیاسٹھ پیسے فی لٹر کی کمی سے دو سال چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ جائے گا۔ دو ماہ کے دوران پٹرول کی قیمت میں انیس روپے نو پیسے کی نمایاں کمی ہو گی۔
(جاری ہے)
وزیراعظم میاں نواز شریف نے حویلیاں میں ہزارہ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جس کے مطابق یکم دسمبر کو پٹرول کی قیمت نو روپے چھیاسٹھ پیسے کمی سے چوراسی روپے تریپن پیسے فی لٹر پر آ جائے گی ۔
ؤہائی آکٹین کی نئی قیمت ایک سو چھ روپے ستائیس پیسے مقرر کی گئی جس میں فی لٹر دس روپے اٹھارہ پیسے کمی ہو گی۔ مٹی کا تیل چار روپے چونتیس پیسے فی لٹر سستا ہو گا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل سات روپے بارہ پیسے کی کمی سے چورانوے روپے نو پیسے فی لٹر ہو جائے گا۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت ستتر روپے اٹھانوے پیسے ہو گی جس میں پانچ روپے انتالیس پیسے کمی کا اعلان کیا گی۔ اعلان کردہ کمی کے بعد ملک میں پٹرول کی قیمت دو سال چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ جائے گی۔ جولائی 2012 میں پٹرول کی فی لٹر قیمت 85 روپے پر موجود تھی۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.