سٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی قابل مذمت ہے، فوری واجبات ادا کئے جائیں، ا سد عمر،
حکومت نے ناکام معاشی پالسیوں کا بوجھ غریب عوام ،محنت کش طبقے پر ڈال رکھا ہے،رہنماء تحریک انصاف
پیر 1 دسمبر 2014 18:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی شدید مذمت کی ہے اور ملازمین کو واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیاہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے غریب ملازمین کے واجبات کی ادائیگی روکنا انتہائی افسوسناک ہے، ان کے مطابق حکومت نے اپنی ناکام معاشی پالسیوں کا پورا بوجھ غریب عوام اور محنت کش طبقے پر ڈال رکھا ہے اور معاشی ڈھانچے میں اصلاحات متعارف کروانے کی بجائے اعلی عہدوں پر متعین افسران کی بدعنوانیوں اور بدانتظامیوں کی سزا غریب ملازمین کو دی جا رہی ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ تحریک انصاف اسٹیل ملز ملازمین کے حقوق کیلئے ہمیشہ آواز بلند کرتی رہے گی۔ اپنے بیان میں تحریک انصاف کے رہنما نے اسٹیل ملزکی نجکاری اور فروخت کی حکومتی کوششوں کی بھی شدید مذمت کی اور واضح کیا کہ تحریک انصاف قومی اثاثے بیچنے کی بجائے ان کے اصلاح حال کے ذریعے ان کی کارکردگی بہتر بنانے پر یقین رکھتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.