کراچی، گرومندراور اطراف کی سڑکوں پرشدید ٹریفک جام ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

منگل 2 دسمبر 2014 17:33

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) نمائش چورنگی پر سنی تحریک کے دھرنے اور ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری بین الاقومی دفاعی نمائش آئیڈیاز2014کے سیکورٹی انتظامات کے باعث اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا،جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرناپڑا۔نمائش چورنگی پر سنی تحریک کے دھرنے کے باعث ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس نے گرومندر سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والے ٹریفک کو کوریڈور تھری کی جانب موڑدیا جبکہ دھرنے کے باعث تین ہٹی، پیپلز چورنگی اور لسبیلہ کے علاقوں میں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں،صدر پارکنگ پلازہ اور شاہراہ قائدین پربھی شدیدٹریفک جام دیکھا گیا۔دوسری جانب ایکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش کے پیش نظر اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیاتھا، جس کے باعث یونیورسٹی روڈ اور سوک سینٹر کے اطراف میں ٹریفک کا رش معمول سے زیادہ نظرآیا، راشد منہاس روڈ اورشاہراہ فیصل پر مختلف مقامات پر ٹریفک شدید جام رہا۔

متعلقہ عنوان :