یمن : ایرانی سفیر کے گھر پر خودکش کار بم حملہ، تین ہلاک
بدھ 3 دسمبر 2014 16:45
صنعاء(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) یمن میں ایرانی سفیر کے گھر کے باہر خودکش کار بم دھماکے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔حکام کے مطابق ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی بدھ کو یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایرانی سفیر کے گھر سے ٹکرا دی۔خبررساں ادارے ’رائیٹرز‘ نے عینی شاہدین کے حوالے سے کہا کہ دھماکے سے عمارت کی دیوار میں ایک بڑا شگاف بن گیا اور ملبہ اْڑتا ہوا سڑک کی دوسری جانب آ گرا۔
اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں یمنی اور ایرانی سکیورٹی گارڈز شامل ہیں۔ یمن کی فوج کے اہلکار اور طبی عملہ دھماکے کے مقام پر پہنچے اور ہلاک و زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ دھماکے کے وقت ایرانی سفیر اپنی رہائش گاہ پر تھے یا نہیں۔(جاری ہے)
ایران کے قریب سمجھے جانے والے شیعہ مسلمانوں نے ستمبر میں دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد ملک میں حوثی گروپ اور یمن میں القاعدہ کی مقامی شاخ کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ ہوا تھا۔
اس سے قبل بھی یمن میں ایرانی سفارت کاروں پر حملے ہو چکے ہیں۔ رائیٹرز کے مطابق ایک ایرانی سفارت کار کو اب بھی مشتبہ جنگجووٴں نے یرغمال بنا رکھا ہے جب کہ ایک سفارت کار کو رواں سال اْس وقت ہلاک کیا گیا جب اْنھوں نے اپنے اغوا کی کوشش کے دوران مزاحمت کی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.