پاکستان میں پہلی دفعہ ڈی بی ایس کے ذریعے رعشہ کی بیماری کا کامیاب آپریشن

بدھ 3 دسمبر 2014 19:14

پاکستان میں پہلی دفعہ ڈی بی ایس کے ذریعے رعشہ کی بیماری کا کامیاب آپریشن

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء ) وزیر اعلی محمد شہباز شریف خصوصی آپریشن کے ذریعے میرے رعشہ کے مرض کا علاج نہ کراتے تو پوری زندگی مفلوج بن کر گزارنا پڑتی ۔ان خیالات کا اظہار لاہور جنرل ہسپتال میں ڈی بی ایس Deep Brain Stimulation) (آپریشن کے ذریعے رعشہ اور پٹھوں کے کچھاؤ کی بیماری سے صحت یاب ہونے والے مریدکے کے رہائشی شکیل احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر اس کی والدہ بشیراں بی بی اور بھائی طارق علی نے ہسپتال میں شکرانہ کے نوافل ادا کئے اور کہا کہ انہیں بے شمار لوگوں نے بھارت یا امریکہ جا کر علاج کرانے کا مشورہ دیا تھا مگر ان کے پاس وسائل نہ تھے ۔ ان حالات میں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ اور پروفیسر خالد محمود نے شکیل احمدکا کامیاب آپریشن کیا - شکیل احمد کی والدہ نے بتایا کہ تین سال پہلے حادثے کے بعد میرا بیٹا اپنے ہاتھ سے پانی پینے کے قابل بھی نہ رہا تھا مگر آپریشن کے بعد اب وہ برسرروزگار ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ ڈی بی ایس کے ذریعے دماغ کے اندر توانائی پہنچا کر رعشہ اور پٹھوں کے کھچاوٴ کی بیماری کا کامیاب آپریشن کیا گیا، وطن عزیز میں طبی شعبہ میں جوہر قابل کی کمی نہیں اگر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرح اس ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی جائے اور صحت کے شعبہ کو وافر فنڈز مہیا کئے جائیں تو یہ شعبہ بہت ترقی کریگا۔

متعلقہ عنوان :