نامور شاعر پطرس بخاری کی 56ویں برسی کل منائی جائے گی
جمعرات 4 دسمبر 2014 13:30
اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء)اردو ادب کے نامور شاعر اور مزاح نگار پطرس بخاری کو اس دنیا سے رخصت ہوئے چھپن برس بیت گئے ان کی 56ویں برسی کل جمعہ کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ادبی حلقوں میں تعزیتی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں پطرس بخاری کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
پطرس بخاری جن کا اصل نام سیّد احمد شاہ بخاری تھالیکن وہ اپنے قلمی نام پطرس بخاری سے مشہور ہوئے وہ ایک ممتاز مزاح نگار،شاعر،صحافی اور ادیب تھے ان کی معروف تصنیف میں ” پطرس کے مضامین “ بے حد مقبول ہے انہیں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم خان لیاقت علی خان کا سپیچ رائٹر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔
پطرس بخاری گورنمنٹ کالج لاہور کے پہلے پرنسپل بھی رہے ہیں معروف شاعر فیض احمد فیض اور ن م راشد ان کے شاگرد رہے ہیں حکومت پاکستان نے ان کی 100ویں سالگرہ پر ان کی تصویر کے ہمراہ ایک یادگارڈاک ٹکٹ کا بھی اجراء کیا تھا انہیں ان کی وفات کے طویل عرصے بعد سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے دور حکومت میں ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا ۔پطرس بخاری5دسمبر 1958ء کو امریکہ میں انتقال کر گئے تھے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.