سارہ لورین دنیا کی بہترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل
جمعہ 5 دسمبر 2014 12:59
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء) پاکستانی اداکارہ وماڈل سارہ لورین خوبصورت اور پرکشش دِکھنے والی دنیا کی بہترین اداکاراوٴں کی فہرست میں شامل ہو گئیں۔”موسٹ بیوٹی فل ویمن آف دی ورلڈ“ میں ایک طرف ہالی ووڈ کی انجلینا جولی اوربالی ووڈ کی ایشوریہ رائے شامل ہیں تو دوسری جانب پاکستانی سارہ لورین کو بھی دنیا بھر میں کیے جانے والے سروے میں بہت بڑی تعداد میں ووٹ ملے ہیں۔
دنیا کی خوبصورت اور پْرکشش خواتین میں ہالی ووڈ سے مونیکا بیلوچی، کیٹ اوپٹن، ارینا شایک، میریم اوزریلی، چارلیزتھرون، امبرہیرڈ، ریحانا، انجیلیناجولی، ایشوریہ رائے اورسارہ لورین شامل ہیں۔اس کے علاوہ بھی ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی اداکارائیں اور دنیا کے بیشتر ممالک سے تعلق رکھنے والی ماڈلز کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔(جاری ہے)
سارہ لورین نے دنیا کی خوبصورت اور پرکشش خواتین کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ میرے لیے بھی سرپرائز ہے کیونکہ دنیا کی تمام بڑی فلم اورفیشن انڈسٹریوں سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں اور ماڈلز کو خوبصورتی اور پرکشش دِکھنے کے مطابق ووٹ دیے جاتے ہیں اور اس کے بعد ہی حتمی فہرست ویب سائٹس پر دی جاتی ہیں لیکن یہ میرے لیے خوشی کی خبر ہی ہے کہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی خوبصورت اور پْرکشش دکھنے والی اداکاراوٴں کے ساتھ میرا بھی نام شامل کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.