جرمنی‘ داعش کے ایک رکن کو عدالت نے تین سال سے زائد سزائے قید اور جرمانے کی سزا سنا دی

جمعہ 5 دسمبر 2014 20:03

جرمنی‘ داعش کے ایک رکن کو عدالت نے تین سال سے زائد سزائے قید اور جرمانے ..

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) جرمن عدالت نے داعش کے کسی رکن کے خلاف پہلے مقدمہ میں ایک عسکریت پسند کو تین سال اور نو ماہ سزائے قید سنا دی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ 20 سالہ کریتسیک جو کہ کوسوو میں پیدا ہوا۔

(جاری ہے)

ابتدائی تعلیم کے دوران اس نے ایک دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اختیار کی اور بیرون ملک عکسریت پسندی کی تربیت لینے کے بعد داعش میں شامل ہونے کے بعد جرمنی کی شہریت اختیار کی اور اس کے بعد وہ شام اور عراق میں داعش کی معاونت کرتا رہا۔ جرمن عدالت کے جج تھامس لاگبیر نے کریتسیک کے اعتراف جرم کے بعد اسے تین سال اور نو ماہ سزائے قید جبکہ جرمانے کی سزا بھی سنادی۔ واضح رہے کہ جرمنی میں کسی داعش رکن کو سنائی جانے والی یہ پہلی سزا ہے۔

متعلقہ عنوان :