بھارت میں موتیا کے آپریشن کے بعد 15 لوگ نابینا ہو گئے،
غیر سرکاری ادارے نے کیمپ لگانے کیلئے حکومت سے اجازت نہیں لی تھی،وزیر صحت
جمعہ 5 دسمبر 2014 20:33
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) بھارت کی شمالی ریاست پنجاب میں موتیا بند کے آپریشن کے بعد کم سے کم 15 لوگوں کی بینائی ختم ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق ان لوگوں کو امرتسر کے سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ ان کی بینائی لوٹنا مشکل ہے۔یہ آپریشنگورداسپور ضلعے میں گذشتہ ماہ ایک غیر سرکاری ادارے کے قائم کردہ طبی کیمپ میں کیے گئے تھے۔
آپریشن کرانے والوں کی تعداد 49 بتائی گئی ہے۔ضلع کے میڈیکل افسر راجیو بھلا کے مطابق جن 15 لوگوں کی آنکھوں کا آپریشن ہوا تھا، ان کے ٹھیک ہونے کا اب امکان نہیں ہے۔ ان کے مطابق بینائی جانے کی ممکنہ وجہ انفیکشن ہے لیکن تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی وثوق کے ساتھ کچھ کہا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
ریاست کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ غیر سرکاری ادارے نے کیمپ لگانے کے لیے حکومت سے اجازت نہیں لی تھی، تفیش جاری ہے اور کیمپ میں آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
گذشتہ ماہ وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں حکومت کے قائم کردہ ایک کیمپ میں نس بندی کے آپریشن کے بعد 15 عورتیں ہلاک ہوگئی تھیں۔آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کو لاپروائی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن اب تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ ان اموات کی وجہ جعلی یا زہریلی دوائیاں بھی ہوسکتی ہیں۔ہندوستان میں موتیا بند ایک بڑا مسئلہ ہے، اور دنیا میں نابینا افراد کی کل تعداد کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ ہندوستان میں رہتا ہے۔ ملک میں تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ لوگ نابینا ہیں اور ان میں تقریباً تین چوتھائی کے نابینا پن کی وجہ موتیا بند ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.