حکومت نے آئندہ ماہ جنوری میں میٹرو بس سروس کے آغاز کا فیصلہ کرلیا
ہفتہ 6 دسمبر 2014 13:41
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) حکومت نے آئندہ ماہ جنوری میں میٹرو بس سروس کے آغاز کا فیصلہ کرلیا ہے۔ راولپنڈی کے کمشنر اور میٹرو بس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر زاہد سعید نے بتایا کہ حکومت نے 23 مارچ 2015 تک پشاور موڑ انٹرچینج ‘ 25 جنوری 2015 تک میٹرو بس پروجیکٹ کی تکمیل کی ڈیڈ لائن مقرر کر رکھی ہے۔انہوں نے کہاکہ این ایل سی کو تعمیراتی کام ختم کرنے کے لیے مزید دو ماہ دیئے گئے ہیں جبکہ میٹر وبس کے لیے کوریڈور کی تکیمل 25 جنوری تک ہو جائے گی۔
زاہد سعید نے کہاکہ پشاور موڑ انٹر چینج اس پروجیکٹ کا ایک الگ حصہ ہے جو کشمیر ہائی وے استعمال کرنے والے افراد کو سگنل فری روٹ فراہم کریگا ‘ چار انڈر پاسز کی بدولت راولپنڈی سے پاکستان سیکریٹریٹ کی جانب میٹرو بس کو سگنل فری روٹ ملے گا۔(جاری ہے)
میٹر وبس پروجیکٹ کی نگرانی اورعمل درآمد کمیٹی کے چیئرمین حنیف عباسی نے بتایا کہ حکومت مقررہ تاریخ پر سروس کے آغاز کے لیے پر عزم ہے تاکہ راولپنڈی، اسلام آباد کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر ہی میٹرو بس پروجیکٹ کا آغاز چاہتے ہیں۔حنیف عباسی نے بتایا کہ میٹرو بس پروجیکٹ کا آغاز وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف 30 جنوری کو کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.