باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ٹرمینل کی تعمیر کے لئے نیا پی سی ون تیار

ہفتہ 6 دسمبر 2014 17:42

باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ٹرمینل کی تعمیر کے لئے نیا پی سی ون ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء)باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ٹرمینل کی تعمیر کے لئے نیا پی سی ون تیار کر لیاگیاہے اس سے قبل ائیر پورٹ پر تعمیر کئے جانے والا ٹرمینل کا کام ادھورا چھوڑ دیا گیا تھا ۔ جس کے باعث شہریوں ، ائیر لائنز کے حکام ، ائیر پورٹ حکام کو شدید مشکلات درپیش آ رہی ہے ۔ وفاقی حکومت نے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرٹرمینل کی تعمیر کے لئے نئے پی سی ون کی تعمیر کی ہدایت کی تھی ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ٹرمینل کی تعمیر کے لئے نیا پی سی ون تیارکرلیا ہے جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرنئے اورجدید ترین ریڈار نصب کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر حملے کے بعد سیکورٹی کے انتظامات پہلے سے مزید بہتر کئے جا چکے ہیں تاہم امن وامان کی صورتحال کے پیش نظررات کے اوقات کار میں آپریشن بند ہے ۔ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے اس وقت ملکی اور غیر ملکی گیارہ سے زائد ائیر لائنز کا آپریشن جاری ہے ۔