امیرالدین میڈیکل کالج کی الگ عمارت کی تعمیر کے سلسلے میں جلد اقدامات کیے جائیں گے،خواجہ سلمان رفیق،
مشیر صحت نے کالج کے طلبہ کے ساتھ کیک کاٹا، محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی، ذہین طلباء پاکستان کا روشن مستقبل ہیں،تقریب سے خطاب
ہفتہ 6 دسمبر 2014 20:34
لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) پنجاب میں میڈیکل کالجز کے فرسٹ پروفیشنل امتحان میں 99 فیصد نمبر حاصل کر کے صوبے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے جنرل ہسپتال سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج کے طلبہ کے اعزاز میں پی جی ایم آئی میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کی -ابتدائی کلمات میں کالج کے پرنسپل پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے مختصر عرصہ میں میڈیکل کی تعلیم کے میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر کالج کی فیکلٹی اور طلبہ کو مبارکباد دی اور مشیرصحت سے کہا کہ کالج کے طلبہ کے لئے بسیں فراہم کرنے اور کالج کے لئے الگ عمارت کی تعمیر کے لئے جلد اقدامات کئے جائیں،خواجہ سلمان رفیق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی اور امیر الدین میڈیکلکالج نے بہت مختصر عرصہ میں اپنا لوہا منوالیا ہے - انہوں نے کہا کہ ذہین اور قابل طلبہ پاکستان کا روشن مستقبل ہیں- خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وہ کالج کو بسیں فراہم کرنے اور امیر الدین میڈیکل کالج کی الگ عمارت کی تعمیر کے سلسلہ میں جلد اقدامات کریں گے - بعد ازاں امیر الدین میڈیکل کالج کے طلبہ کی نمایاں کامیابی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.