سینٹ میری سکول کا شمار صوبے کی بہترین درسگاہوں میں ہوتا ہے، فارغ الحتصیل ہونے والے طلباء نے کلیدی عہدوں پر پراجمان ہونے کے ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دیئے،

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کاتقریب سے خطاب

ہفتہ 6 دسمبر 2014 22:23

پشاور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء ) سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سینٹ میری سکول کا شمار صوبے کی بہترین درسگاہوں میں ہوتا ہے یہاں س فارغ الحتصیل ہونے والے طلباء نے کلیدی عہدوں پر پراجمان ہونے کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دیئے انہوں نے ان خیالات کا اظہار سینٹ میری سکول پشاور میں سالانہ تقریبات کے اختتام پر بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا سپیکر نے اس موقع پر سکول کے اساتذہ کے لئے پچاس ہزار روپے اور سکول کے لئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ سکول میں زیر تعلیم طلباء کو اعلیٰ معیار کے مطابق زیور تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے اساتذہ کی خصوصی دلچسپی اور محنت کا نتیجہ ہے کہ میٹرک کے امتحانات میں سکول ہذا کے طلباء کا شمار ٹاپ پوزیشنز میں ہوتا ہے سپیکر نے کہا کہ سکول کے بہترین تدریسی نظام کے باعث والدین اپنے بچوں پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ وہ ریجن کے ایک بہترین تعلیمی ادارے میں بہتر طور پر نشوونما پا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ مذکورہ سکول میں طلباء کو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کے لئے مناسب توجہ دی جاتی ہے طلباء کو جسمانی و زہنی طور پر مستعد رکھنے کے لئے مختلف قسم کی سپورٹس کا اہتمام کیا جاتا ہے اس کے علاوہ طلباء کے لئے تقریری مقابلوں ، سائنسی نمائشوں اور سٹیج شوز کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے جس میں حصہ لے کر وہ بہت کچھ سیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج یہاں پر موجود ہونے کے باعث وہ خواہش کررہے ہیں کہ کاش وہ بھی اس سکول کے طالب علم ہوتے لیکن دوسری جانب یہ سوچ کراطمنان ہورہا ہے کہ ان کا فرزند اس سکول میں زیر تعلیم ہے سپیکر نے کہا کہ سکول اپنے طور پر طلباء کے لئے کافی ایونٹس کررہی ہے لیکن میری تجویز ہے کہ سکول ہذا کی جانب سے صوبائی سطح پر نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے سپورٹس گالا اور سائنسی میلوں جیسی سرگرمیوں کے انعقاد سے طلباء کی زندگی میں مزید نکھار پیدا ہونے کے امکانات روشن ہوجاتے ہیں انہوں نے بعدا زاں کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والوں میں انعامات و ٹرافیاں تقسیم کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکول کے بچوں نے جسمانی کرتب دیکھانے کے علاوہ دیگر ایونٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :