کیسکو کے سپیشل مجسٹریٹ (فرسٹ کلاس) محموداحمدلہڑی کی زیرنگرانی بجلی چوروں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران کارروائی، 5افراد گرفتار

بدھ 10 دسمبر 2014 19:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے سپیشل مجسٹریٹ (فرسٹ کلاس) محموداحمدلہڑی کی زیرنگرانی بجلی چوروں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 5افراد گرفتارکرلئے ۔ٹیم نے کوئٹہ کے کلی گل محمد،ائیرپورٹ روڈ،شاہی کاریزاوراس سے ملحقہ علاقوں میں اچانک چھاپے مارے جہا ں بجلی کی غیرقانونی استعمال پر الیکٹرسٹی ایکٹ 39-Aکے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ۔

ملزمان کے چالان سپیشل مجسٹریٹ (فرسٹ کلاس) کیسکوکی عدالت میں پیش کئے گئے ۔جہاں اُنھیں مجموعی طورپر 23ہزارروپے جرمانہ کی سزائیں سنائی گئی جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ پر ایک ملزم کو جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیاگیا۔ٹیم نے خصوصی کارروائی کے دوران بجلی کی غیرقانونی استعمال پرمتعددکنکشن منقطع کرتے ہوئے ان کے برقی آلات اُتارکر قبضہ میں لے لی۔

(جاری ہے)

تاہم بعض گھروں میں مردحضرات کے موجود نہ ہونے پر اُنھیں انتباہ کے بعد ان کی بھی بجلی منقطع کردی گئی ۔ کارروائی میں سپیشل مجسٹریٹ کیسکومحموداحمدلہڑی،ایس ڈی اوشیخ ماندہ سب ڈویژن حاجی محمدصادق کاکڑ، بیگ محمددہوار لائن سپرنٹنڈنٹ،اعجازاحمدجمالی ،پرویزاحمداورپولیس پارٹی پرمشتمل ٹیم نے حصہ لیا۔واضح رہے کہ بجلی چوروں کے خلاف خصوصی کاروائی وفاقی وزارت پانی وبجلی کی ہدایات کے تحت صوبہ بھرمیں جاری ہے ۔لہٰذاتمام صارفین بجلی کی غیرقانونی استعمال سے اجتناب کریں اوربجلی چوروں کی نشاندہی میں کیسکوسے تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :