چیئر مین سلیکشن کمیٹی وڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا لیویز کی آسامیوں پر بھرتیوں کے حوالے سے ہنہ میں تحریری امتحان اور فزیکل ٹیسٹ کے مراحل کا معائنہ

بدھ 10 دسمبر 2014 19:12

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء ) چیئر مین سلیکشن کمیٹی وڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالطیف کاکڑ نے منگل کے روز ڈسٹرکٹ کوئٹہ میں لیویز کی آسامیوں پر بھرتیوں کے حوالے سے ہنہ میں تحریری امتحان اور فزیکل ٹیسٹ کے مراحل کا معائنہ کیا اس موقع پر ممبران سلیکشن کمیٹی ،ڈپٹی سیکر ٹری داخلہ نصیر احمد ناصر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیوسردار رفیق ترین اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عمران عظیم بنگلزئی بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ ضلع کوئٹہ میں لیویز میں بھر تیوں کے حوالے سے دوڑ،تحریری امتحان اور فزیکل ٹیسٹ کے بعد زبانی امتحان کامر حلہ وار پروگرام ہوگا انہوں نے سلیکشن کمیٹی کے ممبران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صاف اور شفاف طریقے سے میرٹ پر لیویز کی آسامیوں پربھر تی کا عمل جاری رہے گا اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور وہ ذاتی طور پر اس تمام عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔