اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے سالانہ امتحانات کیلئے امتحانی فارمزجمع کروانے کی تاریخوں کااعلان
بدھ 10 دسمبر 2014 22:03
کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے سائنس پری میڈیکل،پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس اور ہوم اکنامکس گروپس کے امتحانی فارمزجمع کروانے کی تاریخوں کااعلان کردیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ پروگرام کے مطابق ان تمام گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم بروز جمعرات 11دسمبر 2014ء سے بروز پیر 12 جنوری 2015ء تک اپنے متعلقہ کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔
کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام ریگولر امیدواروں کے امتحانی فارم اور فیسوں کے پے آرڈر بروز جمعرات 15جنوری 2015ء اور بروز جمعہ 16جنوری 2015ء کو اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کروادیں۔ ناظم امتحانات کا کہنا تھا کہ جو امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کراسکیں وہ 13جنوری 2015ء سے 26جنوری تک 200روپے لیٹ فیس کے ساتھ،27جنوری سے 9فروری 2015ء تک 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ اور 10فروری سے 16فروری 2015ء تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارمز جمع کرواسکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.