شوگر ملز کے حوالے سے 155فی من کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا گیا ہے ، اب گنا 182فی من ہوگا،
اس لئے جو بھی شوگر مل آباد گاروں سے نئے ریٹ پر گنا نہیں خریدے گا ، سردار علی نواز خان مہر
جمعرات 11 دسمبر 2014 18:56
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) سندھ کے وزیرِ زراعت ، بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز سردار علی نواز خان مہر نے کہا ہے کہ شوگر ملز کے حوالے سے 155فی من کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا گیا ہے جبکہ اب گنا 182فی من ہوگا اس لئے جو بھی شوگر مل آباد گاروں سے نئے ریٹ پر گنا نہیں خریدے گا اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
(جاری ہے)
جمعرات کو کراچی میں صحافیوں سے گفتگو میں سندھ کے وزیرِ زراعت سردار علی نواز خان مہر نے مزید کہا کہ اب جس ریٹ کا اجراء کیا گیا ہے وہ حتمی ہے اور ہر حالت میں حکومت اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ آبادگاروں سے ناجائز کٹوتی برداشت نہیں کی جائیگی اس سلسلے میں کین کمشنر اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔وزیرِ زراعت نے مزید کہا کہ سندھ میں37شوگر ملز ہیں جن میں سے 28شوگر ملز نے اپنا کام شروع کردیا ہے جبکہ کچھ دنوں میں باقی ملز بھی اپنا کام شروع کردیں گی۔مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.