یمن ، القاعدہ کا امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ، زور دار دھماکوں سے لرز اٹھا ، متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات

جمعرات 11 دسمبر 2014 21:20

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) یمن میں القاعدہ سے منسلک عسکری گروپ نے ایک امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ کردیا، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز العناد نامی فوجی اڈے سے زور دار دھماکوں کی آوازیں آئیں،متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ امریکی فوجی اڈہ جنوبی یمن کے صوبہ لہج میں واقع ہے۔

د ھماکوں کی آوازوں کے بعد ایمبولینس گاڑیاں دوڑتی ہوئی دیکھی گئیں اور زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم ابھی تک یہ اندازہ نہیں کہ ان راکٹ حملوں سے کتنے لوگ ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ عسکری گروپ کی طرف سے اس راکٹ حملے کی تازہ وجہ امریکی خصوصی دستے کی وہ کارروائی بنی ہے جو اس نے عسکریت پسند گروپ کے ٹھکانے سے گذشتہ ماہ زیر حراست امریکیوں کو چھڑوانے کے لیے کی تھی۔

(جاری ہے)

اس امریکی خفیہ کارروائی کو ایک ہفتے کے بعد سامنے لایا گیا تھا۔ بعد ازاں یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ ایک امریکی شہری اس فوجی کارروائی کے دوران بازیاب نہ ہو سکا بلکہ مارا گیا تھا۔ البتہ بقیہ افراد کو عسکریت پسندوں سے چھڑوا لیا گیا تھا۔عسکریت پسندوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ میں کہا ہے کہ اس امریکی فوجی اڈے پر چھ میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ عسکریت گروپ کے مطابق نشانہ فوجی اڈے کا وہ حصہ تھا جو امریکیوں کے پاس ہے ۔پشاور پولیس نے غیر ملکی اور پاکستانی جعلی کر نسی ،جعلی پاسپورٹ ، جعلی اسلحہ لائسنس بنانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ، جعلی کر نسی پاکستانی مختلف نوٹ برآمد ،چار ملزمان گرفتار