تھرپارکر: غذائی قلت سے مزید دو بچے چل بسے، ہلاکتوں کی تعداد 176 ہوگئی
جمعہ 12 دسمبر 2014 12:19
تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) غذائی قلت تھر پارکر میں انسانی زندگیوں کو نگل رہی ہے، آج مزید دو ننھے پھول مرجھا گئے ۔ 72 دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد 176 ہو گئی ، حکومت کی طرف سے امدادی گندم کی تقسیم کا پانچواں مرحلہ تاحال شروع نہ ہو سکا۔ غذائی قلت تھر میں انسانی زندگیوں کو نگل رہی ہے ۔ بھوک سے بلکتی اور سسکتی زندگی مسلسل موت کو خراج ادا کر رہی ہے ۔ تھر، چھاچھرو ، مٹھی اور اسلام کوٹ میں ہر روز ایک نیا ماتم اور سسکیاں سنائی دے رہی ہیں ۔ ایک نومولود نے تو آنکھیں کھولتے ہی موت کو گلے لگا لیا ۔ ایک ماہ کا سباش ساجن موت سے لڑتا ہوا زندگی ہار گیا ۔ 2 بچوں کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔ طبی سہولتوں کی عدم دستیابی سے بیماروں کی زندگی پر موت کے سائے منڈلا رہے ہیں ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.