اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے حق نواز قتل کیس میں شامل تفتیش ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے قرآن پاک کے سائے میں تھانہ سمن آباد میں پیش ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پرامن احتجاج کا جھوٹا وعدہ کیااوران کی شروع سے ہی یہ کوشش رہی ہے کہ ملک میں خانہ جنگی انارکی اور فتنہ و فساد پھیلایا جائے تاکہ کسی طرح جمہوریت کو ڈی ریل کیا جاسکے لیکن مسلم لیگ ن نے برداشت کی حکمت عملی اور مذاکرات کے اعلان کرکے دھرنا سیاست کے عزائن کو بے نقاب کیا۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ تحریک انصاف کا ڈی چوک پر دھرنا دے کر قانون کی دھجیاں بکھیرنا، عمران خان کا غیر شائستہ لب و لہجے کا استعمال، پارلیمنٹ ہاﺅس کے لان اور پی ٹی وی مرکز پر قبضہ، اعلیٰ پولیس حکام کو دھمکیاں، اپنے ٹائیگر کو ایوان وزیراعظم پر یلغار کی شہ دلانا ریکارڈ پر موجود ہے، مقابلے کی دھمکیاں دے کر مارکیٹیں بند کروانے والے مظلومیت کا لبادہ نہیں اوڑھ سکتے۔حق نواز کیس، قرآن کے سائے میں تھانے پیش ہوں گا، عابد شیر
جمعہ 12 دسمبر 2014 16:35
(جاری ہے)
عابد شیر علی نے کہا تحریک انصاف کے عہدیدار اور کارکن ٹائر جلانے یا لاٹھیاں لے کر دکانوں کو بند کروانے کے سلسلے میں جو کچھ کررہے تھے اس کے نتیجے میں عوام ان سے مزید بددل ہوگئے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.