جعلی اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی،سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے جواب طلب کرلیا
ہفتہ 13 دسمبر 2014 15:43
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے جعلی اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی سے متعلق دائر درخواست پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس عزیز الرحمن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔
(جاری ہے)
درخواست گذار یونائیٹڈ ہیومن رائٹس کمیشن کے رانا فیض الحسن نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ملک بھر میں 6لاکھ سے زائد عطائی ڈاکٹرز کیلنکس چلارہے ہیں ،جن میں سے 60ہزار سے زائد عطائی ڈاکٹرز کراچی میں کام کررہے ہیں ۔
ان ڈاکٹروں کے پاس میڈیکل کے شعبے کی اسناد نہ ہونے کے باعث موثر انداز میں لوگوں کا علاج نہیں کیا جارہا ہے ۔جبکہ قوانین موجود ہونے کے باوجود حکومت بھی عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے ۔درخواست گذار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ شہر سے عطائی ڈاکٹروں کو مکمل طور پر ہٹایا جائے او ر ان کے کلینکس سیل کیے جائیں ۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8جنوری تک جواب طلب کرلیا ۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.