حکومت کی گھریلو صارفین کو بجلی پر 5 روپے 10 پیسے فی یونٹ سبسڈی دینے کے باوجود غریب طبقہ فائدے سے محروم ؛مرکزی بنک کی رپورٹ میں انکشاف
سبسڈی قومی خزانے پر بوجھ بنتی ہے ، گزشتہ 5 سالوں میں حکومت سالانہ 300 ارب روپے اس مد میں جھونک چکی ہے
ہفتہ 13 دسمبر 2014 16:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) حکومت مہنگی بجلی سستی داموں فراہم کرنے کیلئے گھریلو صارفین کو فی یونٹ 5 روپے 10 پیسے کی سبسڈی برداشت کرتی ہے،تاہم اس حکومتی اقدام کا عوام کے غریب طبقے کو فائدہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔
(جاری ہے)
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کو فراہم کردہ بجلی کا فی یونٹ نیپرا کے مطابق اوسط 13 روپے 76 پیسے کا پڑتا ہے لیکن عوام سے اوسط 8 روپے 66 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بجلی کے بلوں کی وصولیاں کی جاتی ہیں اس طرح حکومت خود 5 روپے 10 پیسے فی یونٹ سبسڈی برداشت کرتی ہے۔
یہ سبسڈی قومی خزانے پر بوجھ بنتی ہے اور گزشتہ 5 سالوں میں حکومت سالانہ 300 ارب روپے اس مد میں جھونک چکی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اس سبسڈی کا معاشرے کے غریب طبقے کو فائدہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ایک اندازے کے مطابق وہ گھر جہاں دو سے زائد اے سی لگے ہیں ان کے ماہانا بل میں حکومت فی کس 6500 روپے سے زائد کی سبسڈی برادشت کرتی ہے جبکہ وہ گھرانے جہاں بامشکل ایک چھوٹا فریج ہو سرکاران کے ماہانہ بلوں میں قومی خزانے سے فی کس 420 روپے کی ادائیگی کرتی ہےمزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.