اسلامی نظام کی جدوجہد ہماری ذمہ داری ہے،مخدوم زادہ سید محمد زکریا

ہفتہ 13 دسمبر 2014 17:27

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء)جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مخدوم زادہ سید محمد زکریا کہا ہے کہ اسلامی نظام کی جدوجہد ہماری ذمہ داری ہے نتائج اللہ کے ہاتھ میں ہیں ۔جمعیت علماء اسلام فیصل آباد کے عہدیداران و کارکنا ن الیکشن کی تیاری کریں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف یونٹس کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نبی کریم ﷺ کا لایا ہوا دین ہمارے پاس امانت ہے یہ صرف نماز روزہ تک محدود نہیں ہے بلکہ اس دین کو زندگی کے تمام تر شعبوں میں جاری کرنا ہماری دینی ذمہ داری ہے اور تمام شعبوں میں اسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ بغیر حکومت حاصل کیے انفرادی سطح پر ناممکن ہے ۔

لہذا حکومت تک پہنچنا اس کے لئے محنت کرناہے اور یہ ضروری ہے کہ کارکن اس نیت سے کہ ہمیں اس ملک میں سیکولر نظام کے راستے میں رکاوٹ بننا ہے الیکشن کی بھرپور تیاری کریں اور ابھی سے عوامی رابطہ مہم شروع کردیں ۔ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایوب خان سے لے کر آج تک سب سیکولر ہی تھے وہ کیا تبدیلی لاتے ۔ لہذا اس ملک کا مقدر اسلام کا نظام ہے جو جمعیت علماء اسلام ہی لا سکتی ہے ‘