حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کی تمام زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ‘ میاں محمد منیر

ہفتہ 13 دسمبر 2014 17:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے مرکزی رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد منیر نے حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش  کی دینی و روحانی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عرس مبارک کے موقع پر کہا ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں حضور داتا گنج بخش جیسی شخصیت کا ہونا ہمارے لیے باعث رحمت ہے داتا گنج بخش  نے اپنی دینی و روحانی کاوشوں سے نہ صرف لاہور بلکہ پورے برصغیر میں علم و دین کی جو شمعیں روشن کیں ہیں ان کے فیوض و برکات سے ہم سب آج تک بہرہ مند ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

حضور داتا گنج  کی ذات اقدس علم و روشنی کی ایسی شمع ہے جن سے دنیا تا قیامت فیض یاب ہوتی رہے گی ۔ہم ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دہشت گردی جیسے عناصر پر قابو پاسکتے ہیں۔